جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کی گھر میں پراسرار موت

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سالہ کی عمر میں چل بسیں، گھر سے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

کورین میڈیا کے مطابق دارالحکومت سیؤل میں اداکارہ سائی رون کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ سے ملنے جانیوالے دوست نے گھر کا دروازہ نہ کھلنے اور رابطہ نہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس گھر کے اندر پہنچی تو دیکھھا کہ وہاں اداکارہ کی لاش موجود ہے، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا ثبوت نہیں ملا تاہم موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ کم کو 2022ء میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے پر گرفتار کیا تھا، ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا، اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے جرمانہ اور نقصان پورا کرنے کا وعدہ کیا تھا، پولیس نے انہیں رہا کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کورین اداکارہ نے جرمانہ پورا کرنے کیلئے کیفے میں پارٹ ٹائم جاب کی اور پھر 2024ء میں دوبارہ انڈسٹری میں کم بیک کیا، انہیں حال ہی میں ایک نیا پروجیکٹ بھی ملا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں