جنگل کے بادشاہ کا باکس آفس پر راج، 47 کروڑ ڈالر کمالئے

ہالی ووڈ فلم موفاسا دی لائن کنگ نے ویک اینڈ پر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائی کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، فلم نے دو ہفتوں میں دنیا بھر سے 47 کروڑ ڈالر کمالئے۔

جنگل کے بادشاہ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار ہے، ویک اینڈ پر ’’موفاسا دی لائن کنگ‘‘ کا 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائی کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاندار اینی میٹڈ فلم نے دنیا بھر سے 16 دنوں میں 47 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرلیا۔

واضح رہے کہ مفاسا کے ہندی ورژن میں شاہ رخ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ساتھ ہی ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان اس فلم میں ڈیبیو کیا اور چھوٹے موفاسا کے کردار کو اپنی آواز دی۔ فلم کے دیگر اہم کرداروں میں سنجے مشرا (پمبا)، شریاس تلپڑے (ٹیمون)، مکرند دیشپانڈے (رفیکی)، اور میینگ چینگ (تاکا) شامل ہیں۔

ہدایت کار بیری جینکنز کی فلم موفاسا کے بچپن سے بادشاہ بننے تک کے سفر پر مبنی ہے، جو 20 دسمبر کو انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگو سمیت کئی زبانوں میں ریلیز کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں