جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی: بلاول بھٹو کے حکومت سے شکوے

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر حکومت سے شکوے کر ڈالے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے شکوہ کیا ہے کہ
حکومت نے جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں