جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 تا 17 اکتوبر معطل رہے گی

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق 14 سے 17 اکتوبر تک جڑواں شہروں میں سروس معطل رہے گی۔

میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ 13 اکتوبر تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلے گی۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جہاں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں