حسنین نازشؔ:
قسط .2
میں چار درجن سے زیادہ ہوائی سفر کر چکا ہوں ۔یار لوگ اپنے سفر ناموں میں جگہ جگہ لکھتے ہیں کہ ان کے بغل میں حسن اتفاق سے ایک حسینہ بیٹھی تھی جو یار لوگوں پر چند منٹوں ہی میں فدا ہو گئی۔ مجھ بیچارے پر تو ایسا ایک دو بارہی ہوا کہ جب مجھے اپنے برابر والی نشست پر کسی خاتون کی ہمسفر ی نصیب ہوئی لیکن مجال ہے کہ کسی ایک کا بھی مجھ پر دل آیا ہو ۔
میں نے ضرور ان دو نوں مواقع میں کندھوں کے ساتھ کندھا ملانے کی اور کھئینے کی کوشش کی لیکن دوسری جانب سے سوائے سرد مہری کے میرے نصیب میں کچھ نہ آیا۔
میں چار درجن سے زیادہ ہوائی سفر کر چکا ہوں ۔یار لوگ اپنے سفر ناموں میں جگہ جگہ لکھتے ہیں کہ ان کے بغل میں حسن اتفاق سے ایک حسینہ بیٹھی تھی جو یار لوگوں پر چند منٹوں ہی میں فدا ہو گئی۔ مجھ بیچارے پر تو ایسا ایک دو بارہی ہوا کہ جب مجھے اپنے برابر والی نشست پر کسی خاتون کی ہمسفر ی نصیب ہوئی لیکن مجال ہے کہ کسی ایک کا بھی مجھ پر دل آیا ہو ۔
میں نے ضرور ان دو نوں مواقع میں کندھوں کے ساتھ کندھا ملانے کی اور کھئینے کی کوشش کی لیکن دوسری جانب سے سوائے سرد مہری کے میرے نصیب میں کچھ نہ آیا۔
آج شاید تیسری بار زندگی میں ہوائی سفر کے دوران ایک خاتون میری ہم نشست تھی۔ یقین کیجیے نہ تو مہ رخ نہ مہ جبیں، نہ گل نازک اور نہ گل بدن واجبی سے خدوخال تاہم سنہری تراشیدہ بوائے کٹ بال اسے اپنی عمر سے دس برس کم پیش کر رہے تھے۔ قدرے فربہی مائل جسامت، لمبوترا قد اور چہرے پر ہلکی ہلکی جھریوں کے نشانات جو چغلی کھا رہے تھے کہ کافی جدوجہد اور روپیہ خرچ کر کے ان جھریوں کو سرے سے مٹانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ وہ مارگریٹا تھی۔
حال احوال پوچھا گیا۔ صاحب سلامت کے بعد محترمہ نے بتایا کہ وہ ساٹھ کے پیٹے میں ہیں۔ وہ بے حد خوش تھیں کیونکہ وہ پیرس کے کام یاب دورے کے بعد اپنے شہر بارسلونا لوٹ رہی تھی۔ میں نے محترمہ کے دورے کی کامیابی کے متعلق استفسار کیا تو بتایا گیا کہ پانچ ناکام عشق لڑانے کے بعد بالآخر چھٹے عاشق نے اسے شادی کا عندیہ دے دیا ہے۔ وہ اپنے اسی فرانسیسی بوائے فرینڈ سے مل کر بارسلونا واپس آرہی تھی۔
<اس نے بتایا کی اس کی خوشی دوگنی ہے کیونکہ نہ صرف اس کا بوائے فرینڈ اس سے شادی کرے گا بلکہ وہ اس کی پہلی بیوی کی سسٹر وائف sister Wife بھی بنے گی۔
مجھ ایسے کم عقل اور کم علم شخص کے لیے سسٹر وائف ایک نیا لفظ تھا، ایک نئی ٹرم۔
میں نے اس لفظ کے متعلق پوچھا تو
اس نے میری جانب عجیب نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا:
"تم مسلمان ہو ناں؟ تمھاری کتنی بیویاں ہیں؟"
یہ سوال میں متعدد بار اپنی سیاحت کے دوران سن کر کسی قدر دانت بیچ کر بتا چکا ہوں کہ ایک ہی شادی کی ہے۔ اسے بھی یہی جواب دیا:
"ایک ہی شادی کی ہے۔تمھارا کیا مطلب ہے کہ جو بھی مسلمان ہوگا وہ کثیر الازواج ہوگا؟"میں نے روکھا سا جواب دیا۔
"نہیں۔۔۔نہیں۔۔۔میرا ہرگز یہ مطلب نہ تھا۔ میں یہ کہنا چاہتی تھی کہ کثیر الازواج ہی کا دوسرا مطلب سسٹر وائف ہے۔ ہمارےکلچر میں اس اصطلاح کو بہت زیادہ استعمال کیاجا رہا ہے جو تعدد ازدواج کی تعریف کا نیا طریقہ بنتا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ اصطلاح تم ایسوں کے لیے نئی ہو سکتی ہے- تم اپنی آسانی کے لیے بس اتنی سی بات سمجھ لو کہ ایک کثیر الجہتی رشتے میں جہاں کم از کم دو عورتیں شامل ہوں، ہر عورت دوسری عورت کی سسٹر وائف یعنی بہن- بیوی ہوتی ہے۔"
اس نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی۔
"اچھا تو یہ مطلب ہے سسٹر وائف کا۔یعنی دونوں بیویاں ایک دوسرے کی بہنیں ہوئیں۔"
میں نے اپنے ذہن پر زور دیتے ہوئے اسے بتایا:
"میرے ملک پاکستان کے شمالی علاقوں کے کسی خاص حصے میں شوہر کی پہلی بیوی اپنے ہی شوہر کے لیے اس غرض سے دوسری بیوی ڈھونڈتی پھرتی ہے تاکہ اسے گھر کے کام کاجوں سے رخصت ملے۔ کیونکہ یہاں کا رواج ہے کہ نئی آنے والی دلہن گھر کا سارا کام کاج خود کرتی ہے۔سابقہ بیوی کی حیثیت اس نئی دلہن کے لیے بڑی بہن کی سی ہوتی ہے۔ وہ بس حکم چلانا جانتی ہے۔اس کے بعد اپنے آرام اور سکون کی خاطر دوسری بیوی اپنے شوہر کے لیے تیسری بیوی تلاش کرتی ہے-"میں نے داد سمیٹے ہوئے اسے بتایا جیسے کہہ رہا ہوں کہ محترمہ آپ کی جدید دنیا کی جدیداصطلاحات ہمارے دور دراز کے نام نہاد پسماندہ علاقوں میں جانے کتنی صدیوں سے رائج ہیں۔
"کیا دونوں بیویاں شوہر کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ بھی رومانوی تعلقات رکھتی ہیں؟"اس نے سوالیہ مگر داد طلب نظروں سے میری جانب دیکھا۔
میں اس کے اس سوال پر بے حد حیران ہوا۔
"نہیں ! ایسا تو نہیں ہوتا۔ دونوں بیویاں اور اگر تین یا چار بھی ہوں تووہ صرف شوہر ہی کو آپس میں بانٹتی ہیں۔ اپنے مرد ہی کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔"
مارگریٹا نے گویا فاتحانہ نعرہ لگاتے ہوئے کہا:
"میری خوشی اس لیے دوگنی اور دوچند ہے کیونکہ نہ صرف میں ہونے والے شوہر سے رومانوی ضرورت پوری کروں گی بلکہ ساتھ ہی اپنی سسٹر وائف سے بھی۔ وہ بھی مرد کے ساتھ ساتھ عورت سے میلان کی دلدادہ ہے۔"
ادھرجہاز کی اڑان پائیلٹ نے بارسلونا ائیر پورٹ کی جانب نیچی کر دی اور ادھر مارگریٹا کے آخری فاتحانہ جملے نے میری اوپر کی سانس اوپر اور نیچے کی نیچے کردی۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔