جے شنکر بھارت روانہ؛ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے معترف

اسلام آباد:بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے ملک روانہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر لکھا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جے شنکر نے مزید لکھا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔بھارتی وزیر خارجہ نے پ±رتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر اپنے ہم منصب اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔جے شنکر نے یہ پیغامات پاکستان سے بھارت روانگی کے وقت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کیے۔یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے آنے والے بھارتی وزیر خارجہ نے مصروف دن گزارے اور پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں