حبشی حلوہ

اجزا:
گندم آدھا کلو
چینی تین پاؤ
مغز بادام اور پستہ ساٹھ گرام
روح کیوڑہ پانچ گرام
گھی تین پاؤ
چاندی کے ورق حسب ضرورت
الائچی دانہ ایک چٹکی
زعفران ایک چٹکی
ترکیب:
ایک برتن میں پانی بھر کر گندم بھگو دیں اور ہر بارہ گھنٹے بعد پانی بدلتے رہیں۔ دو دن کے بعد خوب مل کر چھلکا پھینک دیں۔ اس طرح سفید گری کا جو دودھ حاصل ہو، اس میں دو کپ پانی ڈال کر چوبیس گھنٹے تک رکھیں۔چینی کا شربت بنا کر اس میں کترے ہوئے بادام، پستہ اور زعفران ڈال دیں۔ اب اس گندم کے دودھ کو ہلکی آنچ پر پکائیںکہ جلنے نہ پائے۔ ساتھ چمچ بھی چلاتے رہیں۔ جب یہ کسی قدر گاڑھا ہو جائے تو اس میں شربت اور گھی ڈال کر برابر چمچ چلاتے رہیں۔ حتیٰ کہ حلوے کا سا گاڑھا پن پیدا ہو جائے۔ جب حلوہ برتن سے چپکنا چھوڑ دے اور اس سے الگ رہے تو آگ ہٹا دیں۔ اور ایک بڑی سی تھالی میں گھی لگا کر اس میں حلوہ انڈیل دیںاور گرم گرم پر ورق چپکا دیں۔ آٹھ گھنٹے بعد ٹکڑیاں کاٹ کر پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں