حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا سینٹر اینڈ بلڈ ٹراسفیوژن سروسز کےپی کا ایک باوقار ادارہ

حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا سینٹر اینڈ بلڈ ٹراسفیوژن سروسز پشاور،صوبہ خیبر پختونخواہ کا ایک باوقار فلاحی ادارہ ہے۔

حمزہ فاونڈیشن 2006 سےدکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہے،اس فلاحی ادارے کا واحد مقصد دکھی انسانیت، خصوصا ً خون کی مہلک موروثی امراض یعنی تھیلیسمیا، ہیموفیلیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا بچوں معصوم بچوں کی زندگیوں کے چراغوں کو روشن رکھنا ہے تاکہ یہ بچے بھی صحت مند ہوکر معاشرے میں مفید کردار افراد ادا کر سکیں۔

اعداد و شمار کے مطابق31 دسمبر 2024 تک رجسٹرڈ 1504 سے زائد بچوں کو اس فلاحی ادارے نے اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔ جس کے لئے یہ ادارہ اور اس کے منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کو اپنی زندگی کی بقاء کیلئےہر 10 تا 15 دن بعد مسلسل اور تاحیات خون لگانےکی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان بچوں میں بون میرو DEFFICENCY کی وجہ خون کے سرخ ذرات RBC کی پروڈکشن نہیں ہوتی اور بد قسمتی سے تھیلیسیمیا و ہیموفیلیا کے 90% فیصد مریض غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

حمزہ فاؤنڈیشن نے اب تک صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 174,357 افراد سے رضاکارانہ خون کے عطیات وصول کیئے ہیں اور امراض خون میں مبتلا مریضوں اور اسکےعلاوہ صوبہ کے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو مجموعی طور پر 208,603 بیگز مکمل سکرین شدہ اور WHO کے سیف بلڈ ٹرانسفیوژن کے اصولوں کےمطابق جراثیم سے پاک خون بلا معاوضہ فراہم کیا ہے۔

فلاحی ادارے حمزہ فاونڈیشن کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ نارتھ کی جانب سے گذشتہ چار سال سے خصوصی تقریب منعقد کی جاتی ہے،جس میں ادارے کے منتظمین اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلہ میں پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ تھے،قلعہ بالاحصار آمد پر فرنٹیئر کور نارتھ کے حکام نے وفد کا شاندار استقبال کیا۔

وفد میں بڑی تعداد میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں، نامور اداکار عجب گل، نامور لکھاری اور شاعر اباسین یوسف زئ نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل انجم ریاض نے حمزہ فاونڈیشن کو دکھی انسانیت کی بے لوث خدمات کے 19 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ فاونڈیشن کی کاوشیں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ اس فلاحی ادارے کی جانب سے غریب بچوں کے لئے خون کے علاج کی مفت فراہمی سے بڑی تعداد میں بچے مستفید ہو رہے ہیں جس کے لئے منتظمین اور نرسنگ سٹاف خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مکتبہ فکر طبقہ کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو حمزہ فاونڈیشن کے ساتھ منسلک بچوں کے علاج کے لئے تعاون کر رہے ہیں۔

آئ جی ایف سی نے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ اس فلاحی ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ اور اس اہم تقریب کا انعقاد اسکی زندہ اور عملی مثال ہے۔

حمزہ فاونڈیشن وفد نے اس موقع پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے لئے ایف سی نارتھ کے کردار کو سراہا اورکہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سےامن کےقیام کے ساتھ ساتھ گذشتہ کئ سالوں سے انسانی بنیادوں پر مختلف بیماریوں سے متاثرہ بچوں کے علاج کی دیکھ بال کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو ان کے لئے فخر کی بات ہے۔

حمزہ فاونڈیشن منتظمین نےکہاحمزہ فاونڈیشن کو فلاحی ادارےکی حیثیت سےتمام ترطبیّ سہولیات، ادویات، بلڈ ٹیسٹ اور مریضوں اور ان کے والدین کو کھانے کی فراہمی بھی گزشتہ 19 سالوں سے مفت کی جار ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کا سالانہ خرچہ 5 سے 6 کروڑ روپے ہے جوکہ عوام الناس اور مخیر حضرات کے خیرات و صدقات سے بمشکل پورا کیا جا رہا ہے۔

منتظمین نےکہا کہ بدقسمی سے ادارے کو گذشتہ دو سال سے سالانہ گرانٹ ایک کروڑ روپے محکمہ صحت کی جانب سے فراہم نہیں کئے جا رہے۔ جس کی وجہ سے حمزہ فاونڈیشن متاثر ہو رہا ہے۔

حمزہ فاونڈیشن منتظمین نے آئ جی ایف سی نارتھ سے درخوارست کی کہ سالانہ گرانٹ کی فراہمی کے حوالے سے ادارے کی مدد کی جائے۔ آئ جی ایف سی نے حمزہ فاونڈیشن کو اس حوالے سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

تقریب میں نامور ادکار عجب گل اور شاعر و لکھاری اباسین یوسفزئ نے تقریب کے انعقاد پر ایف سی نارتھ کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کے لئے اس ادارے کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

قلعہ بالاحصار کے دورہ کے دوران وفد کو تاریخی اشیاء اور نواردات پر محیط میوزیم کا بھی دورہ کروایا گیا اور قلعہ کی تاریخی اہمیت اور اس میں رکھے نوادرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئ۔

وفد میں شامل تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں نے قلعہ بالاحصار آمد پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کے علاج کے لئے اقدامات جاری رہیں گے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں