حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، اسی طرح مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لٹر سستا ہوا ہے جب کہ حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 10 روپے فی لٹر کمی کے بعد آئندہ 15 روز کے لئے فی لٹر نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے ہوگئی ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں 13 روپے 6 پیسے کمی ہونے کے بعد 249روپے 69 پیسے فی لٹر نئی قیمت ہوچکی ہے، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے فی لٹر کم ہو کر 141روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 158روپے 47 پیسے فی لٹر ہوچکی ہے، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں