حکومت کے خاتمے کے بعد شامی شہریوں کا بشارالاسد کے گھر پر دھاوا، لوٹ مار

دمشق: حکومت کے خاتمے کے بعد شامی شہریوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔شامی شہری مفرور صدر بشارالاسد کی دمشق میں موجود ذاتی رہائش گاہ میں گھس گئے، شامی عوام نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، قیمتی اشیا لوٹ کر لے گئے، شہریوں نے مرکزی بینک میں بھی رقوم لوٹنے کی کوشش کی۔شامی عسکریت پسند موقع پر پہنچ گئے، عوام کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں