خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں

بالی وڈ اداکار سنجے دت کی خاتون مداح نے اربوں روپے کی جائیداد اداکار کے نام کردی۔ مداح اداکاروں کو سٹارز بناتے ہیں اور مداح اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کیلئے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں،مداحوں کی دیوانگی کئی بار اداکاروں کیلئے مشکل کھڑی کردیتی ہے لیکن اب ایک مداح کا ایسا عمل سامنے آیا ہے جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا،میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون مداح مرنے سے قبل وصیت میں 72 کروڑ بھارتی روپے ( 2 ارب 29 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کی جائیداد اپنے پسندیدہ اداکار سجنے دت کے نام کرگئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں سنجے دت کے پاس خاتون مداح نشا پٹیل کے مرنے کے ایک دن بعد پولیس کا فون آیا اور بتایا کہ خاتون مداح نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور جائیداد آپ کے نام کر رکھی ہے جس کی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نشا نے مرنے سے قبل وصیت میں ساری جائیداد میں سنجے دت کو نامزد کیا جس کی تصدیق اب ان کے وکیل نے بھی کردی ہے،ان کے وکیل نے بتایاکہ سنجے دت نشا کو نہیں جانتے اس لیے وہ اس جائیداد پر دعویٰ نہیں کریں گے اور بالکل بھی اس میں سے حصہ نہیں لیں گے۔
خیال رہے کہ سنجے دت 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں، ان کے پاس ممبئی اور دبئی میں گھر ہیں اور ایک فلم کا 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں۔ ان کے پاس لگژری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں