خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات

راولپنڈی: بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے بیرسٹر گوہر سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماوں نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔پانچ پی ٹی آئی رہنما سیکورٹی کلیئرنس کے بعد گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوگئے۔ پانچوں رہنما گرم جوشی سے بانی پی ٹی آئی سے ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں، ہم مولانا کے پاس جارہے ہیں جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ جیل انتظامیہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے کہنے پر حکومت نے یہ اجازت دے دی۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ اڈیالہ حکام سلمان اکرم راجہ کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ صرف بیرسٹر گوہر، علی ظفر اور اسد قیصر ملاقات کے لئے کلیئر ہوئے۔شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ہماری طرف سے دیے گئے تمام نام کلیئر نہیں ہو جاتے، اس وقت وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں