خفیہ پلیٹ فارم رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن

ریل گاڑی سفر کرنے کے سب سے سستے اور آسان طریقوں میں سے ایک ہے۔ نقل و حمل کا یہ طریقہ دنیا بھر میں دہائیوں سے زیر استعمال ہے اور وقت ساتھ مسافروں کی سہولت کے لئے اس کو جدید کیا جاتا رہا ہے۔

جہاں دنیا کے سے سب بڑے ریلوے پلیٹ فارم کا ریکارڈ بھارتی ریاست کرناٹک کے ہُبالی ریلوے اسٹیشن کے پاس ہے وہیں دنیا کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن کا ریکارڈ امریکا کے پاس ہے۔

نیو یارک شہر میں موجود گرینڈ سینٹرل ٹرمینل نامی یہ ریلوے اسٹیشن 1903 سے 1913 کے درمیان تعمیر کیا گیا۔ 48 ایکڑ پر پھیلے اس اسٹیشن میں بیک وقت 44 ٹرینیں کھڑی ہوسکتی ہیں۔

دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن 44 پلیٹ فارمز اور 67 ٹریک رکھتا ہے جو کہ دو زیر زمین سطحوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔ 26 ٹریک ذیلی سطح جبکہ 41 ٹریک اوپر کی سطح پر موجود ہیں۔

اس کے علاوہ اس ریلوے اسٹیشن میں ایک خفیہ پلیٹ فارم بھی جو اس اسٹیشن میں پُر اسراریت لاتا ہے۔

یہ پلیٹ فارم Waldorf Astoria Hotel کے نیچے ہے جس کو سابق امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ استعمال کرتے تھے۔ اس پلیٹ فارم کو عوام کو کبھی نہیں کھولا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں