لاہور:وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کاعلاج ہوگا, ابتدائی طور پر 50بیڈز مختص ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں وزیراعلی پنجاب نے داتا دربار ہسپتال میں بہتری کے لئے مجوزہ امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا ،داتا دربار ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کی علاجگاہ بھی قائم کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 50بیڈز مختص ہوں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا داتا دربار ہسپتال میں عوام کے لئے بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہدف ہے،داتا دربار ہسپتال کو انتظامی امور میں بہتری کے لئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے سپرد کیا جارہا ہے اور شہرکے مرکزی حصے میں واقع داتا دربار ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر اظفر علی ناصر، سینئر ممبر بورڈ آ ف ریونیو،سیکرٹری صحت،سپیشل سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور او ردیگر حکام موجود تھے۔
مقبول خبریں
اشتہار
تازہ ویڈیوز
no posts found
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
اشتہار
تازہ ویڈیوز
no posts found