آسٹریلیا میں موجود دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ 100 سال سے زائد عمر میں چل بسا۔
آسٹریلیا کے ایک وائلڈ لائف سینکچری نے اعلان کیا کہ دنیا کا سب سے بڑا مگرمچھ، کاسیئس، جو قید میں رہنے والا سب سے بڑا مگرمچھ تھا، انتقال کر گیا ہے۔
یہ مگرمچھ 5.48 میٹر (18 فٹ) لمبا اور ایک ٹن سے زیادہ وزن کا تھا اور اس کی عمر 110 سال تک ہونے کا اندازہ تھا۔
مگر مچھوں کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے میرین لینڈ میلانیزیا کروکوڈائل ہیبیٹیٹ نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ 15 اکتوبر سے اس کی صحت مسلسل گرتی جارہی تھی کیونکہ وہ بہت بوڑھا ہوچکا تھا اور خیال کیا جارہا تھا کہ یہ جنگلی مگرمچھ کی اوسط عمر سے زیادہ جی چکا تھا۔
رپورٹ کے مطابق نمکین پانی کے مگرمچھ کاسیئس نے 2013 میں فلپائن کے مگرمچھ لولونگ کے مرنے کے بعد ’قید میں سب سے بڑے مگرمچھ‘ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔2013 میں مرنے والے مگرمچھ لولونگ کی لمبائی 6.17 میٹر (20 فٹ 3 انچ) تھی۔