سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دن میں چار بار کافی پینے سے سر اور گلے کا کینسر لاحق ہونے کے امکانات 41 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں، جبکہ اسکے علاوہ بھی روزانہ چار کپ کافی پینے سے متعدد قسم کی بیماریاں ہونے کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔
یونیورسٹی آف یوتھا، اسکول آف میڈیسن اینڈ ہنٹسمین کینسر انسٹیٹیوٹ کے محققین کی جانب سے کیے گئے ایک تجزیہ کے مطابق چائے پینے سے بھی کینسر کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
سائنسدانوں کے مطابق سر اور گلے میں 30 سے زیادہ جگہوں پر کینسر لاحق ہوسکتا ہے جس میں منہ، ہونٹ، حلق، وائس باکس، ناک، سائنَس اور لعاب پیدا کرنے والے غدود کے کینسر شامل ہیں۔
کینسر ریسرچ یو کے کے مطابق برطانیہ میں ہر سال 12,800 افراد سر اور گلے کے کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور ان میں سے تقریباً 4,100 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔
حالانکہ کینسر کی یہ قسم برطانیہ میں زیادہ عام نہیں ہے لیکن یہ دنیا بھر میں کم اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں ساتویں سب عام کینسر ہے۔