اجزاء
میدہ 1/2 کپ
2 کاٹیج چیز 1/2 کپ (کدوکش کر لیں)
3 بادام 1/2 کپ (1/2 گھنٹہ پانی میں بھگو دیں)
4 کھانے کا سوڈا 1 چائے کا چمچہ
5 شکر 3 کپ
6 پانی 2 کپ
7 دودھ 1 لیٹر
8 عرقِ گلاب 1 چائے کا چمچہ
9 گھی (تلنے کیلئے) حسب ضرورت
تیار کرنے کی ترکیب
1بھگوئے ہوئے بادام کا چھلکا اتار کر پیس لیں بادام‘ میدہ اور کدوکش کئے ہوئے کاٹیج چیز میں کھانے کا سوڈا ملا کر اچھی طرح گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لئے ڈھک کر رکھ دیں۔
2ایک برتن میں شکر اور پانی ملا کر شیرا تیار کر لیں اور آدھا شیرا الگ کر لیں‘ گوندھ کر رکھے ہوئے میدے سے اخروٹ کے سائز کے پیٹرے تیار کر لیں۔
3کڑاہی میں درمیانی آنچ پر گھی گرم کریں اس میں تیار کیے ہوئے میدے کے پیڑے ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
4جب براؤن ہو جائے تو شیرے میں ڈال دیں۔
5دودھ کو دھیمی آنچ پر پکا کر گاڑھا کر لیں۔
6دودھ کی مقدار جب آدھی رہ جائے تو باقی شیرا اس میں ڈال کر پکائیں۔
7عرقِ گلاب بھی شامل کر لیں۔
8اس کے بعد دودھ میں شیرے والے گلاب جامن بھی شامل کر دیں۔
9مزیدار دودھ والے گلاب جامن تیار ہیں گرم گرم سرو کریں۔