دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز مکمل ہو گئے۔
دوسری چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز لاہور میں 22 فروری 2025 کو کھیلے گئے ، ٹورنامنٹ کے اختتامی مراحل میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔
پہلے سیمی فائنل میں بی کے ہاکی کلب لاہور نے سول کوارٹر ہاکی کلب پشاور کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ٹائیگر ہاکی کلب بہاولپور نے بجلی گھر ریڈ ہاکی کلب مردان کو 5-1 سے شکست دے کر اپنی برتری ثابت کی۔
ان کامیابیوں کے بعد بی کے ہاکی کلب لاہور اور ٹائیگر ہاکی کلب بہاولپور فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے جو ایک دلچسپ مقابلہ ہو گا ، فائنل میچ 24 فروری 2025 کو ڈیفنس ہاکی ایرینا لاہور کینٹ میں منعقد ہوگا۔