نئی دہلی :بھارتی ریاست راجستھان کے شہر آگرہ کے ہوٹل میں قیام پذیر ریڈیولوجسٹ ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے ہوٹل میں ٹھہرے ڈاکٹر نے خودکشی جیسا سخت قدم اٹھانے سے قبل اپنی بیوی کو دل دہلا دینے والی آخری ویڈیو کال کی اور بتایا کہ وہ اب اس دنیا میں ’صرف دو منٹ کا مہمان ہے‘۔
اہلیہ سے ویڈیو گفتگو کے بعد ڈاکٹر نے خود کو اینستھیزیا کا انجیکشن لگالیا اور انجیکشن میں دوائی کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
شوہر کی ویڈیو کال کے دوران بیوی نے اس سے لوکیشن لے کر اسپتال عملے کو اطلاع کردی تاہم ہوٹل کے عملے کے پہنچنے تک ڈاکٹر کی موت ہوچکی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے ڈاکٹر کی شناخت راج کمار چوہدری کے نام سے ہوئی جو بھرت پور کے اسپتال میں ریڈیولوجسٹ تھا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی تاحال ڈاکٹر کی خودکشی کی وجہ سامنے نہیں ا?سکی ہے۔