دھند نہ ہوتی تو میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ دھند نہ ہوتی تو یہ میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد رضوان نے کہا کہ اس سے پہلے اس طرح کی پچز نہیں بنی تھیں، سب کو سمجھنا ہوگا کہ آگے کی کرکٹ مشکل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دھند نہ ہوتی تو یہ میچ 3 دن سے زیادہ نہیں چلنا تھا، کچھ پلیئرز کو بقیہ کرکٹ کی تیاری کے لیے رکھا گیا ہے۔

اسٹار بیٹر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں فاسٹ بولرز نے ہمیں مشکل میں ڈالا، اگر ہم اپنے ملک کی چیزوں کا فائدہ نہیں اٹھا سکتے تو سیکھنے کی ضرورت ہے۔

محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ ایسی پچ پر ہدف سیٹ نہیں کرسکتے، کوشش کریں گے کہ پچ کی صورتحال کے مطابق اچھے رنز بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں