کیا آپ اُس اداکار کو جانتے ہیں؟ جو اپنے وقت میں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بڑا اداکار تھا اور دونوں سے عمر میں بھی 1 سال چھوٹا۔
58 سالہ اداکار نے اپنے وقت میں صرف ایک فلم کی کامیابی سے شہرت کی بلندیاں حاصل کرلیں، لیکن پھر لگاتار 20 فلاپ دیں اور اپنا فلمی کیریئر برباد کرلیا۔
بالی ووڈ پر کئی اداکاروں نے راج کیا ہے، اس فہرست میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کے نام بھی شامل ہیں۔
فلم نگری میں ایک وقت میں ایسا اداکار بھی گزرا ہے، جس میں یقینی طور پر بہت بڑا اسٹار بننے کی صلاحیت موجود تھی، لیکن قسمت کواُس سے متعلق شاید کچھ اور ہی منظور تھا۔
ایک فلم سے راتوں رات شہرت کی بلندیاں حاضر کرنے والا اداکار کوئی اور نہیں راہول رائے ہے، 1990 میں پہلی فلم کرنے والے اس اداکار نے فلم عاشقی کے ذریعے اسٹار ڈم کا مزہ چکھا۔
فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس نے راہول رائے کو اسٹار بنادیا، 24 سال کا یہ نوجوان اُس وقت فلمی دنیا میں مشہور ہوگیا، اُس نے شہرت میں تمام خانز کو پیچھے چھوڑدیا۔
اس کے بالوں کے اسٹائل اور انداز نے مداحوں پر جادو کردیا تھا، اس کے بعد انہوں نے ’پیار کا سایہ‘ اور ’جنون‘ فلم کی اور سنیما کا ابھرتے ہوئے اسٹار بن گئے۔
جنون کے بعد اُن کی لگاتار 15 فلمیں فلاپ ثابت ہوئیں تو فلم ساز انہیں کردار دینے سے ہچکچانے لگے، اس کے بعد 2001ء میں اُن کی فلم افسانہ دلوں کا ریلیز ہوئی لیکن وہ نہ چل سکی تو انہوں نے کچھ سالوں کےلیے اداکاری ترک کردی۔
اداکار کا اسٹارڈم مرجھا چکا تھا یوں وہ لائم لائٹ سے غائب ہوگئے، اس وقت اُن کے کینسر کی خبر بھی سامنے آئی، راہول رائے نے 2006ء میں اداکاری دوبارہ شروع کی۔
وہ ریئلٹی شو بگ باس کا حصہ بنے، انہوں نے شو کے دوران تنازعات کھڑے نہیں کیے لیکن اُن کی یہ اسٹریٹجی کام کرگئی اور وہ بگ باس سیزن 1 کے فاتح قرار پائے۔
2020 میں انہیں برین اسٹروک ہوا، جس سے صحتیابی کے بعد وہ فلم انڈسٹری میں دوبارہ لوٹے، انہوں نے فلم اور منی سیریز کی وہ اب مختلف پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔