ماہرین کی جانب سے رات کو جلدی سونے سے صحت پر ہونے والے مثبت اثرات سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔
ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ جلدی سونا جسم کو آرام اور فریش جاگنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس کے جسم اور مدافعتی نظام کے لیے بہت سے فوائد ہیں۔جلد سونے سے جسم میں ہارمونز کی مناسب اور صحت مند رطوبت کو بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔جلد سونا ذہنی خلفشار کو کم کرتے ہوئے علمی سوچ، توجہ اور یادداشت کو بھی بڑھاتا ہے۔
اچھی، پوری اور کافی نیند دل کی صحت پر بھی مثبت اثر ڈالتی ہے اور اسے بہت سی منفی طبی حالتوں سے بچاتی ہے۔ جلد سونا جسم کو سوزش کا مقابلہ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اور جِلد اور رنگت کی تازگی اور صحت کو بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے علاوہ جلد سونے والوں کے دانتوں کی صحت اچھی ہوتی ہے۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بالغ افراد روزانہ 6 سے 7 گھنٹے کی نیند لیں جب کہ بچوں کے لیے نیند کا دورانیہ بشمول قیلولہ کے، وقت بڑھانا چاہیے۔