بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے مفتی عبدالقوی کی شادی کی پیشکش کر ٹھکرا دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ان دنوں مفتی قوی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم اب اداکارہ نے شادی سے متعلق نیا پیغام دیا ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ میں مفتی قوی سے شادی کے لیے سنجیدہ نہیں ہوں۔ میں نہیں جانتی کہ ان کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، اور وہ مجھے سنبھال نہیں سکیں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سچے پیار کی تلاش میں ہیں، جو انہیں بھارت میں ابھی تک نہیں ملا۔ راکھی کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ میرے پیچھے ہیں مگر وہ صرف مجھے اور میری شہرت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت کے ساتھ ان کی شادی 14 فروری کو مقرر ہے، انہوں نے شو کے میزبان کو بطور گواہ شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔