اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔
اسلام آباد میں نائب وزرائے اعظم پاکستان اور روس نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) کے لیے پاکستان روس کا مشکور ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے معاملے میں بھی پاکستان اور روس کا تعاون جاری ہے، پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں اور آج کی ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم روس سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باہمی دلچسپی کے امور جس میں تجارت، معیشت پر بات چیت ہوئی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو بھی آگے بڑھایا جائے گا، پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات درست میں گامزن ہیں۔نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اورروس کےدرمیان اقتصادی تعاون کےبہت سےمواقع ہیں، دونوں ملکوں کےدرمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے، زراعت اورتوانائی کے شعبے میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے بہت امکانات ہیں۔
روس کے نائب وزیراعظم الیکسی ورچوک نے کہا کہ تجارت، معیشت اور کلچرل کے شعبوں میں تعلقات مضبوط کریں گے، تفصیلی بات چیت ہوئی ہے کہ روس پاکستان کی معیشت میں کیسے مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات میں بزنس اور عوامی رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے، روس کے وزیراعظم کی ایس سی او میں شرکت متوقع ہے۔الیکسی اوورچک نے کہا کہ روس اورپاکستان کےدرمیان اعلیٰ سطح رابطوں سےتعلقات کومزید وسعت ملےگی، آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔