اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کرا دیں۔ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور تنخواہ دونوں یکمشت نہیں ملیں گی،ریٹائر ہونے والے ملازمین کو نوکری ملنے پر ساری زندگی پنشن نہیں ملے گی، ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن گزشتہ 24 ماہ کی ایوریج تنخواہ کے برابر ملے گی، پنشن میں سالانہ اضافہ بھی ایوریج تنخواہ کے مطابق ملنے والی پنشن پر ہو گا۔
وزارت خزانہ نے ریٹائر ہونیوالے ملازمین کیلئے پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔