لاہور: پیٹرن انچیف یو بی جی فیڈریشن چیمبر ایس ایم تنویر نے کہا ہےکہ زراعت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، مارچ تک 12روپے فی یونٹ تک بجلی سستی ہو سکتی ہے۔
لاہور میں پیٹرن انچیف یو بی جی فیڈریشن چیمبر ایس ایم تنویر کا دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف پی سی سی آئی ریوائیول آف اکانومی پر دن رات کام کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1994 سے2004 سے جتنے آئی پی پیز تھے، ان کے معاہدوں پر نظر ثانی ہوچکی ہے، 16 میں سے2 رہ گئے ہیں، ان کا فرانزک آڈٹ کرایاجائے گا، 40 ونڈ پاورز کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں، مارچ تک بجلی10 سے12 روپے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے، آج کا ایجنڈا زراعت سے متعلق ہے۔
ایس ایم تنویر کا مزید کہنا تھا کہ زراعت ایسا شعبہ ہےجس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔