زیتون کے تیل کو زندگی کا معمول بنائیں

زیتون کے تیل کو زندگی کا معمول بنائیں! اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جس کا ذکر قرآن مجیداور احادیث نبویﷺ میں بھی آیا ہے۔ بلاشبہ زیتون کا تیل دیگر استعمال ہونے والے تیل کے مقابلے میں بہترین ہے آئیے اس قدرت کے عجوبے کی چند اور خصوصیات کے متعلق جانتے ہیں۔

زیتون: چھوٹا سا بیضوی شکل کا کڑوے ذائقے کا زیتون جب کچا ہوتا ہے تو ہرے جبکہ پکنے کے بعدکالے رنگ کا پھل بن جاتا ہے۔ زیتون کا تیل: چھوٹا سا بیضوی شکل کا کوڑے ذائقے کا زیتون جب کچا ہوتا ہے تو ہرے جبکہ پکنے کے بعد کالے رنگ کا پھل بن جاتا ہے۔

زیتون کا تیل: زیتون کا تیل پھولوں کا رس ہے یہ ٹھنڈا دبا کر نکالا ہوا زیتون کا رس ہوتا ہے۔ اور اسی وجہ سے یہ اتنا صحت بخش اور دنیا بھر میں کھانوں میں استعمال ہوتا ہے۔ ٹھنڈا دبا کر نکالا ہوا سے مراد یہ ہے کہ انہیں توڑنے کے بعد انہیں نچوڑا جاتا ہے اور نچوڑنے سے پہلے انہیں ابالا نہیں جاتا ہے۔

اقسام: زیتون کے تیل کی تین اقسام ہیں زیتون کے تیل کی تین اقسام ہیں -1ایکسٹرا وائرجی (ورجن): یہ خالص تیل ہے جس کا مزا بہترین ہوتا ہے اور ایسیڈک لیول کم ہوتا ہے۔ -2وائرجی: اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور اس میں ایسیڈک لیول زیادہ ہوتا ہے۔

-3نارمل زیتون کا تیل: یہ صاف ہوئے تیل اور تیل دونوں کے فوائدرکھتا ہے یعنی ہمیں اسے وائرجی اور ایکسٹرا وائرجی کے درمیان کا زیتون کا تیل ہوتا ہے اس کا ذائقہ بھی نارمل ہوتا ہے۔ اس کی کوالٹی اور ذائقے کا انحصار جغرافیائی عناصر جیسے زمین اور علاقے پر ہوتاہے۔

ہمیں اچھے اور برے دونوں طرح کے زیتون ملتے ہیں اور ان کا دارو مدار مختلف سیزن کے موسموں پر ہوتا ہے۔ اس کا انحصار ایک اور چیزپر بھی ہوتا ہے اور وہ ہے کسانوں کی اچھی دیکھ بھال۔ مارکیٹ میں دستیاب تیل میں سے کچھ کا ذائقہ تیزاور کچھ کا ہلکا ہوتا ہے جبکہ بہت سوں کا مزا چٹپٹا اور بہت سے گھاس کے مزے جیسا ہوتا ہے کچھ کا ذائقہ مونگ پھلی کا بھی ہوتا ہے مگر زیتون کا تیل ان سب سے الگ اور مختلف ہے۔

زیتون کا تیل ہرا اور پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کا رنگ اس کی کوالٹی کے متعلق نہیں بلکہ اس کی فصل کاٹنے کے وقت کے بارے میں بتاتا ہے۔ زیتون اور زیتون کے تیل کی خصوصیات: یورپ کے وہ علاقے جو ساحل سے دور ہیں ان میں زیتون کا تیل بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔

عام طور پر اسے ڈبل روٹی کو تیل میں بھگو کر کھاتے ہیں اور اسی وجہ سے ان جگہوں یا علاقے کے رہائشی یورپ کے دیگر علاقوں کے رہائشیوں کے مقابلے میں کم دل کی بیماریوں کاشکار ہوتے ہیں۔ # اس میں کولیسٹرول کم ہوتا ہے اس لئے خون میں کولیسٹرول لیول پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

زیتون مرطوب آب و ہوا میں پرورش پاتے ہیں اوریہ اپنے آپ کو گرمی اور تیزسورج کی روشنی سے محفوظ رکھتے ہیں اور اس میں ایسے اجزء پیدا ہو جاتے ہیں جو کہ آپ کو Rterirsclerosisاور Thrombosisجیسی بیماریوں سے حفاظت فراہم کرتی ہیں۔ #یہ بھی اکثر کہا جاتا ہے کہ آنتوں اور معدے کی بیماریوں زیتون کے تیل کی وجہ سے نہیں ہوتی ہیں کیونکہ یہ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

آزمائش شرط ہے: آپ خود اس کی ایک چھوٹی سی آزمائش کر سکتے ہیں آپ تھوڑا سا زیتون کا تیل اپنے ہاتھ پر ڈالیں اور پھر دھولیں آپ خود دیکھیں گے کہ تیل کو دھونے کے لئے آپ کو گرم پانی کی ضرورت نہیں اور اس سے آپ اس کے ہضم ہونے کا اندازہ لگا سکتے ہیں کیونکہ ہمارا جسم پانی سے بھرے مرتبان جیسا ہوتا ہے اوریہ بھی بالکل اسی طرح کام کرتا ہے۔

اگر آپ زیتون کا تیل استعمال کریں گے تو تقریباً آدھے گھنٹے میں جسم میں حل ہو جاتا ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم باآسانی اسے ہینڈل کر لیتا ہے اور اسے ہضم کرنے کے لئے توانائی کو ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر یہی ہئیت آپ مکھن اور دوسری مصنوعات خاص طور پر انیمل بیسڈ پروڈکٹ پر کرکے دیکھیں تو آپ کوبہت سارا گرم پانی اور ڈٹرجنٹ کی ضرورت پڑے گی تاکہ یہ صاف ہو سکے۔

جی بھر کے زیتون کا تیل استعمال کریں۔ سبزیوں کا تیل اور مکھن وغیرہ کو ترجیح دیں مگر زیتون کا تیل ان سب کے مقابلے میں بہترین ہے آپ ہر چیز اس میں تل سکتے ہیں اور اس طرح آپ زیادہ عرصے تک جوان اور صحت مند رہ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں