ساؤتھ ایشین گیمز 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی نے 14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کا اعلان کر دیا جوکہ 23 جنوری سے 31 جنوری تک کھیلی جائیں گی۔ لاہور میں ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کی منظوری دی گئی۔

14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز 23 جنوری 2026 سے 31 جنوری تک پاکستان میں کھیلی جائیں گی، ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے لاہور ، فیصل آباد اور اسلام اآباد میں منعقد ہوں گے۔ شرکاء کا کہناہے کہ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے ساؤتھ ایشیا کو عالمی سطح پر اُجاگر کیا۔

دونوں ایتھلیٹس کے میڈل جیتنے نے نہ صرف برصغیر کے یوتھ کو متاثر کیا بلکہ کھیلوں کو امن کا ذریعہ بھی ثابت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں