بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
35 سالہ تمیم اقبال نے دوسری مرتبہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، انہوں نے پہلی مرتبہ 2023ء میں انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایک ہی دن بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
تمیم اقبال نے بنگلادیش کی طرف سے 70 ٹیسٹ میں 5134، ایک روز 243 میچز میں 8357 اور 78 ٹی 20 مقابلوں میں 1758 رنز اسکور کیے ہیں۔
انہوں نے 2008ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ 2007ء میں انہوں نے ایک روزہ اور ٹی20 کرکٹ کا آغاز کردیا تھا۔