سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم

مظفر آباد: آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم کر دی۔تنویر الیاس نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی، عدالت نے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ختم کر دی۔واضح رہے کہ 2023 میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے سردار تنویر الیاس کو دو سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ان کی حکومت بھی ختم ہوگئی تھی، تاہم انہوں نے اس فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔
سپریم کورٹ نے آج فیصلہ سناتے ہوئے آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی نااہلی کے خلاف اپیل کو نمٹا دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں