سجنا سنورنا بھی ایک آرٹ ہے

ملک میں چاہے ٹھٹھرا کر رکھ دینے والی سردی ہو یا ہوش و حواس معطل کر دینے والی گرمی، خواتین میک اپ بنا نہیں رہ سکتیں۔موسم سرما کا میک اپ اتنا مشکل نہیں جتنا کہ موسم گرما کا میک اپ فکرمند کرتا ہے۔موسم گرما میں چونکہ قدرتی طور پر رنگت سانولی، جلد کھردری خشک اور روکھی ہونے لگتی ہے اس لئے خواتین میک اپ کو ناراض موسم گرما میں بھی نہیں کر سکتیں۔
یہی وجہ ہے کہ کافی احتیاط کے ساتھ موسم گرما میں بھی میک اپ کا استعمال بتدریج جاری رہتا ہے۔خواتین کے سجنے سنورنے میں میک اپ کا کردار کلیدی ہے۔میک اپ کرنے کی اپنی تکنیک ہوتی ہے۔اسی لئے میک اپ میں بھی موسم کا خیال رکھنا چاہیے۔میک اپ زیادہ دیر تر و تازہ رہے اور اسے بار بار ٹھیک نہ کرنا پڑے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک اچھا اور کامیاب میک اپ ہے۔
بے ڈھنگے انداز میں کیا گیا میک اپ حُسن کو روند ڈالتا ہے، مگر مہارت اور عقلمندی سے کاسمیٹک کا استعمال، بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والا میک اپ آپ کو ہر موقع یا تقریب میں پُراعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پُرسکون بھی رکھے گا اور چہرے کی من چاہی خوبصورتی اُجاگر کرے گا۔کچھ خواتین میک اپ کرتے ہوئے وہ ہی تکنیک استعمال کرتی ہیں، جو سردیوں میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں، مگر گرمیوں میں ان کا الٹا اثر ہو جاتا ہے۔
موسم گرما میں ایسی مصنوعات کا استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے، جس میں نمی کی مقدار کم ہو۔گرم موسم میں کسی بھی تقریب میں جانے سے قبل اپنی جلد کا فیشل ضرور کریں۔اس طرح جب میک اپ کیا جائے گا، تو وہ چہرے پر تھوپا ہوا نہیں لگے گا۔میک اپ کرتے ہوئے بہت سی باتوں کا خیال رکھنے کی ترغیب اور ہدایات دی جاتی ہیں۔
میک اپ ماہرین کا خیال ہے کہ میک اپ چاہے موسم گرما کا ہو یا سرما کا، زیادہ دیر تر و تازہ رہنے والا مہارت سے کیا گیا کیونکہ بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والا میک اپ آپ چہرے کی من چاہی خوبصورتی اجاگر کرتا ہے بلکہ آپ کو کسی بھی تقریب میں پُراعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پُرسکون بھی رکھتا ہے۔
تو آئیے آج کچھ بات کر لیتے ہیں کچھ ایسی ٹپس کی جن کے استعمال سے آپ سخت دھوپ میں بھی اپنا میک اپ برقرار رکھ سکیں۔میک اپ آرٹسٹ پرائمر کو گرمیوں کا دوست قرار دیتے ہیں۔اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن گرمیوں میں بھی دیرپا قائم ہے تو پرائمر کا استعمال کیجیے۔پرائمر استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ چہرے پر پرائمر کی تھوڑی سی (مٹر کے دانے برابر) مقدار معیاری برش کے ذریعے چہرے پر لگائی جائے پرائمر جلد پر چکنائی نہیں آنے دیتا اور فاؤنڈیشن کا اثر چہرے پر رہتا ہے۔
اسے چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔میک اپ آرٹسٹ کے نزدیک تِپ۔سیلی کون فارمولا پر مشتمل پرائمر کا انتخاب بہترین ہے یہ آپ کی جلد اور آپ کے ارد گرد آب و ہوا میں موجود نمی کے درمیان رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے جلد پر پسینہ نہیں آتا اور آپ کا میک اپ پسینے سے پاک رہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں