ریاض: سعودی وزارت حج وعمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کے لئے عمرہ ادائیگی کو آسان بنانے کا اعلان کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے ایکس اکاؤنٹ پر اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہریوں کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں وہ زمینی یا فضائی راستے سے جب بھی چاہیں سعودیہ آسکتے ہیں۔
خلیجی شہریوں کے لئے’نسک‘ پلیٹ فارم پرعمرے کی بکنگ حاصل کرنے کو بھی آسان بنایا گیا ہے، وزارت حج وعمرہ نے عمرہ پرمٹ کے حصول کو انتہائی آسان بناتے ہوئے مسجد نبویؐ کی زیارت کے لئے ریاض الجنہ پرمٹ کے حصول پر بھی زور دیا ہے تاکہ آرام وسکون سے زیارت کی جاسکے۔