سعودی ڈائیور جوڑے کی سمندر میں زیرِ آب شادی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں بحیرۂ احمر میں پانی کے اندر شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حسن ابو اولا اور یاسمین دفتردار کی شادی بحیرۂ احمر میں مرجان کی چٹانوں سے بھرے دلکش نظارے میں ہوئی۔
حسن ابو اولا نے میڈیا کو سمندر میں شادی کی تقریب کے انعقاد کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ الحمد للّٰہ کوئی چیلنج نہیں تھا، شادی خوش اسلوبی سے ہوئی اور ہر کوئی غیر روایتی اور شاندار شادی کی تقریب دیکھ کر حیران تھا۔
دولہا نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کی تقریب میرے اور اہلیہ کے لیے بھی سرپرائز تھی۔
اس شادی کی تقریب میں کیپٹن فیصل فلیمبن کی قیادت میں حسن ابو اولا اور یاسمین دفتردار کے ساتھی ڈائیورز اور مقامی ڈائیونگ گروپ ’سعودی ڈائیورز‘ نے شرکت کی۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حسن ابو اولا اور یاسمین دفتردار دونوں لائسنس یافتہ ڈائیورز ہیں اور انہیں پانی کے اندر شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں