سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا

گوجرانوالہ میں خاتون کے ساتھ شادی کے خواہش مند ظالم شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ بچے کو راستے سے ہٹانے کیلئے نہر میں پھینک دیا۔ بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔
فیروز والا کے رہائشی علی حسن کی گاوں کی رہائشی خاتون کے ساتھ دوستی تھی اور ملزم خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا خواہشمند تھا۔ خاتون نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کی خاطر شادی سے انکار کر دیا۔ جس پر ملزم نے پانچ سالہ بچے ضامن کو لیجا کر نہراپرچناب میں پھینک دیا۔
بچے کے لا پتہ ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ملزم علی حسن کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے بچے کو راستے سے ہٹانے کیلئے نہر میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔فیروز والا پو لیس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں