سوئیڈش اسٹنٹ رائیڈر کی 125میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہینڈل بار وہیلی

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ رائیڈر نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جب انھوں نے 125.93 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہینڈل بار پر ٹیک لگا کر ایک وہیل پر بائیک چلاتے رہے۔

51 سالہ میگنس کارلسن نے یہ اسٹنٹ پرفارمنس سوئیڈن کے سوکووڈے ایئر پورٹ پر اپنی KTM 1290 سپر ڈیوک موٹر سائیکل پر کیا اور تیز ترین موٹر سائیکل ہینڈل بار وہیلی کا ریکارڈ توڑا۔

میگنس کارلسن 125.93 میل فی گھنٹہ یا 202.67 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ پر پہنچے، اسطرح وہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کا ریکارڈ توڑنے والے پہلے ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 109.228 میل فی گھنٹہ یا 175.785 کلومیٹر فی گھنٹہ تھا جو کہ 2020 میں بنایا گیا تھا۔

اس موقع پر میگنس کارلسن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈل بار وہیلی میرا انتہائی پسندیدہ اسٹنٹ ہے، یہ تمام اسٹنٹ میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے میرے کیریئر میں بطور اسٹنٹ رائیڈر مجھے سب سے زیادہ پذیرائی و توجہ ملی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں