لاہور: سوئی ناردرن نے موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا ہے ۔موسم سرما کے آتے ہی گھریلو اور کمرشل سیکٹرز میں سوئی گیس کے استعمال میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے سوئی ناردرن گیس نے صارفین کیلئےاہم اعلان کیا ہے ۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق کوکنگ آورز میں گنجان آباد اور ٹیل کے علاقوں میں بھی گیس فراہم کی جائے گی، سوئی ناردرن صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سوئی ناردرن کی ایمرجنسی ٹیمیں صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلے سرگرم عمل ہیں۔