سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مزید بڑھ گئے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کیساتھ 2778 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 885 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں