سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے کیساتھ 2772 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 285 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں