سوڈان: اقتدار کی جنگ کی وجہ سے خانہ جنگی، ہلاکتوں کی اصل تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوسکتی ہے، خبر ایجنسی

سوڈان میں خانہ جنگی میں ہلاک افراد کی تعداد 61 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ اور سوڈان کے محققین کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سوڈان کی جنگ کے ابتدائی 14 مہینوں کے دوران ریاست خرطوم میں 61 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، تباہ کن تنازع سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو پہلے ریکارڈ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق اس اندازے میں تقریباً 26 ہزار ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہیں پرتشدد موت کا سامنا کرنا پڑا جو کہ اس وقت اقوام متحدہ کی جانب سے پورے ملک کے لیے استعمال کیے جانے والے اعداد و شمار سے زیادہ ہے۔
اس خانہ جنگی میں ہلاکتوں کی اصل تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوسکتی ہے، ابتر صورتحال کے سبب فاقہ کشی اور عام بیماریوں سے اموات دیگر ہلاکتوں کا سبب بنی۔
ایمنسٹی انٹرنیشل کے مطابق لڑائی میں جنرل محمد حمدان کی ملیشیا، سرکاری فوج کے سربراہ عبدالفتح البرہان کے خلاف فرانس کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے۔
خانہ جنگی جنرل محمد حمدان اور جنرل عبدالفتح میں اقتدارکی جنگ کانتیجہ ہے جس کے سبب لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں