خرطوم: سوڈان میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث عملے سمیت تمام اہلکار ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب سوڈانی فوجی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار تمام اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق سوڈانی فوجی ذرائع نے کردی ہے۔میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تاحال حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی اصل تعداد کے حوالے سے کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آسکیں۔سوڈانی حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
