سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا مثبت رجحان کیساتھ آغاز

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا ہے۔حصص بازار کا 100 انڈیکس 711 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 958 پر پہنچ گیا، آج ایک موقع پر کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 68 پوائنٹس کی بلندی پر بھی دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر مہنگا
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، انٹر بینک میں 3 پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں