سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس مثبت زون میں بند

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی جو کہ زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج منفی زون میں چلی گئی، سٹاک مارکیٹ میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 9 ہزار 948 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک سے تیزی دیکھنے میں آئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈر انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 11 ہزار 377 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 90 کروڑ 5 لاکھ 37 ہزار 306 روپے مالیت کے 19 کروڑ 30 لاکھ 51 ہزار 971 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں