سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہوگیاکاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 029 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔بعدازاں کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 253 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 342 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1344 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 88 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 19 ارب 44 کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار 38 روپے مالیت کے 46 کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 152 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں