سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1793 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 999 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں