سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد زبردست تیزی

کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد آج زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بہتری دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈر انڈیکس 1719 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 13 ہزار 206 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 15 ارب 73 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 573 روپے مالیت کے 17 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار 205 شیئرز کا لین دین ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں