اجزا:
مچھلی آدھا کلو
انڈا ایک عدد
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
لہسن ،پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
بیسن ایک کھانے کا چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
تیل 3کھانے کے چمچ
زیرہ( کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا( کٹا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مچھلی کو دھو کر ٹکڑے کر لیں اور پھر ان پرنمک ، لہسن پیسٹ لگا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں ۔ دہی میں بیسن، لیموں کا رس ،تمام مصالحےاور انڈا مکس کر کے مچھلی کے ٹکڑوں پرلگا کر ایک سے دوگھنٹے کیلئے فریج رکھ دیں ۔ ان ٹکڑوں کوسیخ میں پرو کرکوئلوں پر یا گرل پین میں پکائیں ۔ پکنے کے دوران کوکنگ برش یا چمچ کی مدد سے تکوں پر تیل لگائیں۔گرما گرم فش تکے من چاہی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔