سپریم کورٹ آئینی بینچ؛ جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا گیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصورعلی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا اور نوٹس اس وقت جاری کیا گیا تھا جب جسٹس منصور علی شاہ لاہور ہائیکورٹ کے جج تھے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ وفاقی محتسب نے توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے اور وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے ہوئے کہا کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے۔آئینی بینچ نے توہین عدالت کا نوٹس اور معاملے پر لیا گیا ازخود نوٹس دونوں نمٹا دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں