سینیٹرز کو ایک ارب تک کی آفردی جارہی ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک کی آفر کی جا رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سینیٹرز کو بھی آفرز ہو رہی ہیں۔ ان کے نمبرز پورے نہیں ہیں۔ لوگوں کو ایک ارب روپے تک آفر کیے جارہے ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم آئینی ترمیم کی مخالفت کررہے ہیں۔ اس کمیٹی کا کام آئینی ترمیم نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے بہت سے کارکنوں اور رہنماو¿ں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ وزیرداخلہ کے گھر کے قریب سے زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھایا گیا۔ میرے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ مقداد علی خان اس وقت لاپتا ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جے یو آئی ف کے گروپ ممبرز اور اخترمینگل کے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میں نے وزیرقانون سے پوچھا یہ سب کچھ آپ کررہے ہیں؟
اگر یہ ایجنسیاں کررہی ہیں تو کیا ایجنسیاں حکومت کی کنٹرول میں نہیں ہیں؟ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے۔ “خیبر “پختونخوا کا بڑا حصہ ہے۔ اس سے پہلے بھی جب نام تبدیل کیا گیا تو ہزارہ کو نظر انداز کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں