سینیٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت جاری ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26ویں آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔
جس کے بعد وزیر قانون نے آئینی ترامیم پر ووٹنگ کیلئے تحریک پیش کی، جسے ایوان نے اکثریت رائے سے منظور کرلی۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ صرف پانچ لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں، گنتی کیا کروں؟
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ کی گیلری صاف کرواکے دروازے بند کردیے جائیں، لابیز اور وزیٹر گیلری کو خالی کردیا جائے۔ میں نے قومی اسمبلی میں 104 ترامیم پاس کروائی ہیں۔

بعدازاں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کیلئے سینیٹ کے ایوان کے دروازے بند کر دیے گئے اور 26ویں آئینی ترمیمی کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا۔
شق نمبر 2: پاکستان کا ہر شہری صاف،صحت مند ماحول کا حق دار ہے، آئین کے تحت شق وار منظوری میں ہر شق کیلئے دوتہائی اکثریت ہونا لازم ہے، 65 ارکان نے شق نمبر 2 کے حق میں ووٹ دے دیا، حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں