اداکار شاز خان کی پہلی انٹرنیشنل فلم “دی مارشل آرٹسٹ” کی ریلیز ملتوی ہوگئی۔ فلم 31 جنوری 2025 کو ریلیز کرنے کااعلان کیاگیاتھا،اس فلم میں شازخان کے علاوہ فاران طاہر، صنم سعید اور بابر پیرزادہ نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے علاوہ شاز خان نے مائیکل روز البرٹ کے ساتھ مل کر نہ صرف فلم کی ہدایتکاری کی ہے بلکہ کہانی بھی لکھی ہے،فلم کی عکس بندی امریکا، پاکستان اور وسطی امریکا میں کی گئی۔
فلم دنیا بھر میں ریلیز کےلیے تیار تھی اوراس کا پریمیئر لاس اینجلس میں ہونا تھا، تاہم لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کے باعث فلم کی ریلیز مؤخر کردی گئی،اس فلم کی اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ڈبنگ کی جائے گی۔
پروڈیوسرز فلم کو عید پر ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں،تاہم حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔